ایس ٹی ایف کی کارروائی میں 11.31 لاکھ کے جعلی نوٹ برآمد
گوہاٹی، 14 جنوری (ہ س)۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گوہاٹی کے گنیشگوڑی علاقے میں چھاپہ مارا اور جعلی ہندوستانی کرنسی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ یہ مہم انسپکٹر کپل پاٹھک کی قیادت میں دیسپور پولیس اسٹیشن
ن


گوہاٹی، 14 جنوری (ہ س)۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گوہاٹی کے گنیشگوڑی علاقے میں چھاپہ مارا اور جعلی ہندوستانی کرنسی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ یہ مہم انسپکٹر کپل پاٹھک کی قیادت میں دیسپور پولیس اسٹیشن کے تحت چلائی گئی۔

کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی بھارتی کرنسی نوٹ، تین موبائل فون اور 11,31,500 روپے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande