3.9 کلو چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار
مشرقی چمپارن ، 04 ستمبر (ہ س)۔ موتیہاری شہر واقع چھتونی بس اسٹینڈ سے منگل کے روز پٹنہ سے آئی نارکو ٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے مقامی چھتونی تھانہ پولیس کی مدد سے 3 کلو 900 گرام چرس کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اسمگلر کی شناخت گھوڑا
3.9 کلو چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار


مشرقی چمپارن ، 04 ستمبر (ہ س)۔ موتیہاری شہر واقع چھتونی بس اسٹینڈ سے منگل کے روز پٹنہ سے آئی نارکو ٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے مقامی چھتونی تھانہ پولیس کی مدد سے 3 کلو 900 گرام چرس کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار اسمگلر کی شناخت گھوڑا سہن کے مائی استھان وارڈ نمبر 4 رہائشی برج کشور کے طور پر ہوئی ہے۔ جس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ چرس کی کھیپ لے کر دوسری ریاست جانے والا تھا۔ حالانکہ خفیہ اطلاع ملنے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے جال بچھا کر اسے پکڑ لیا اور این سی بی کی ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرکے اسمگلر کو اپنے ساتھ لے گئی۔ چھٹونی تھانہ انچارج دھننجے کمار ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے انسپکٹر ایس کے شرما کے ساتھ ونود کمار ، پروین کمار ، ششی پاسوان ، سچن کمار اور لوکش اپادھیائے اور دیگر پولیس افسران شامل تھے۔ یہ معلومات اے ایس پی صدر شیکھر چودھری نے بدھ کے روز دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande