پونے ضلع کے ایک کالج کیمپس میں طالب علم کا قتل
پونے، 30 ستمبر ( ہ س ) : پونے ضلع کے بارامتی تعلقہ میں واقع تلجارام چتور چند کالج کیمپس میں پیر کو ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ اس واقعے میں زخمی طالب علم کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے زخمی
pune daylight murder


پونے، 30 ستمبر ( ہ س ) : پونے ضلع کے بارامتی تعلقہ میں واقع تلجارام چتور چند کالج کیمپس میں پیر کو ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ اس واقعے میں زخمی طالب علم کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے زخمی طالب علم کو مردہ قرار دے دیا۔ مہلوک طالب علم کی شناخت اتھرو پول کے طور پر کی گئی ہے۔ پونے پولیس نے اس معاملے میں حملہ کرنے والے طالب علم کوحراست میں لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پونے کرائم ڈپارٹمنٹ کے پولیس افسر سدرشن چوان نے کہا کہ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی، پولیس ٹیم کالج کیمپس پہنچی اور طالب علم پر حملہ کرنے والے طالب علم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سدرشن چوہان نے بتایا کہ دو طلباء کے درمیان کچھ دن پہلے پارکنگ کو لے کرجھگڑا ہوا تھا۔ تاہم پولیس ہر زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ آج دن دیہاڑے کالج کیمپس میں ایک طالب علم کے قتل کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande