10 کلو 144 گرام چرس کے ساتھ سرکاری استاد سمیت دو گرفتار
10 کلو 144 گرام چرس کے ساتھ سرکاری استاد سمیت دو گرفتار مشرقی چمپارن، 16 ستمبر (ہ س)۔ نیپال سے ہندوستان میں لائے جارہے 10 کلو 144 گرام چرس کی کے ساتھ ایک سرکاری استاد اور ایک دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ چرس کی کھیپ لے کر آئی سی پی بائی
10 کلو 144 گرام چرس کی کے ساتھ سرکاری استاد سمیت دو گرفتار


10 کلو 144 گرام چرس کے ساتھ سرکاری استاد سمیت دو گرفتار

مشرقی چمپارن، 16 ستمبر (ہ س)۔ نیپال سے ہندوستان میں لائے جارہے 10 کلو 144 گرام چرس کی کے ساتھ ایک سرکاری استاد اور ایک دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

یہ لوگ چرس کی کھیپ لے کر آئی سی پی بائی پاس کے راستے رام گڑھوا کی طرف جارہے تھے۔ اسی دوران خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی معلومات دیتے ہوئے پیر کے روز سب ڈویزنل پولیس افسر دھیریندر کمار اور پولیس انسپکٹر راجیو نندن سنہا نے بتایا کہ دونوں بدمعاش ہاتھ میں جھولا لیکر تیزی سے گمھاریہ کی طرف جارہے تھے۔ اسی دوران نہیں روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی میں ملزمین کے پاس سے 10 کلو 144 گرام چرس برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ہریا تھانہ علاقہ کے ہریا رہائشی شیلندر کمار اور رکسول تھانہ علاقہ کے کوئیریا ٹولہ رہائشی انکیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ اس دونوں میں ملزم شیلندر کمار مڈل ا سکول ہریا میں استاد کی پوسٹ پر تعینات ہے۔ برآمد کئے گئے چرس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں ایک کروڑ روپے ہے۔

چھاپہ ماری کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کی قیادت سب ڈویزنل پولیس افسردھیریندر کمار کررہے تھے، جبکہ ٹیم میں مجسٹریٹ کے طور پر روی کمار ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے علاوہ رکسول تھانہ انچارج راجیو نندن سنہا، پوانی سنجیو پاسوان، پربھات کمار موجود تھے۔ اس معاملہ میں رکسول تھانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ملزمین کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande