بھارتی ایئرٹیل پیمنٹ بینک لوٹ معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل
بھارتی ایئرٹیل پیمنٹ بینک لوٹ معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل مشرقی چمپارن، 18 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں چاندماری چوک کے پاس، بائک سوار دو نقاب پوش بدمعاشوں نے منگل کی دیر شام اسلحہ کا خوف دکھا کر ایئرٹیل پیمنٹ بینک کے ملازم رتناکر کمار
بھارتی ایئرٹیل پیمنٹ بینک لوٹ معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل


بھارتی ایئرٹیل پیمنٹ بینک لوٹ معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل

مشرقی چمپارن، 18 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں چاندماری چوک کے پاس، بائک سوار دو نقاب پوش بدمعاشوں نے منگل کی دیر شام اسلحہ کا خوف دکھا کر ایئرٹیل پیمنٹ بینک کے ملازم رتناکر کمار سے 2 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔ واقعہ تب پیش آیا جب بینک ملازمین بینک بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ بدمعاشوں نے لوٹ کے بعد ایک راؤنڈ فائر نگ بھی کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سوارن پربھات نے فوراًکارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (صدر -1) شیکھر چودھری کی قیادت میں ایک خصوصی ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم بدمعاشوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک میگزین اور ایک کھوکھا برآمد کر لیا ہے جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیکھر چودھری نے بتایا کہ بدمعاشوں کی جلد ہی شناخت کر لی جائے گی۔ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ لوٹ کی اس واردات کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande