ٹرین میں موبائل فون کی چوری کر پھلواری شریف میں لگاتے تھے ٹھکانہ ، چھوٹی غلطی سے بین ریاستی گروہ کا انکشاف
پٹنہ17ستمبر(ہ س): پٹنہ ریلوے پولیس نے موبائل چوری میں ملوث ایک بین ریاستی گروہ کا انکشاف کیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے چوری شدہ25 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ گروہ پھلواری شریف میں موبائل ریپئرنگ ک
ٹرین میں موبائل فون کی چوری کر پھلواری شریف میں لگاتے تھے ٹھکانہ ، چھوٹی غلطی سے بین ریاستی گروہ کا ہوا انکشاف


پٹنہ17ستمبر(ہ س):

پٹنہ ریلوے پولیس نے موبائل چوری میں ملوث ایک بین ریاستی گروہ کا انکشاف کیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے چوری شدہ25 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ گروہ پھلواری شریف میں موبائل ریپئرنگ کی دکان کو اچھے داموں چوری شدہ موبائل فروخت کرتا تھا۔

پٹنہ ریلوے کے ایس پی امرتیندو شیکھر ٹھاکر نے بتایا کہ ہر روز ٹرینوں میں لوگوں کا سامان ، مہنگے زیورات اور موبائل فون چوری ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں تین شاطر چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 25 موبائل فون اور دو لیپ ٹاپ ، 8 مختلف افراد کے ناموں کے شناختی کارڈ اور 6 اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ گروہ ٹرینوں میں چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔

دراصل 16 ستمبر کو ریلوے پولیس کو چوری کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ ریلوے پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران تین بین ریاستی چور گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ چوروں کی شناخت نالندہ کے بٹو کمار (20)، مکامہ کے کوشل کمار ( 28) اور پھلواری شریف کے ابراج کے طور پر ہوئی ہے۔ کوشل کمار مختلف ریاستوں میں چوری کی واردات کو انجام دیتا ہے۔ اس کے پاس سے کئی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور آئی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار 22 سالہ نوجوان محمد ابراج کی موبائل ریپئرنگ شاپ پر چوری کا سامان فروخت کیا جاتا ہے ۔ پولیس نے چوروں کی جگہ پر چھاپہ ماری کی تو 25 مسروقہ موبائل فون ، 2 لیپ ٹاپ، 8 مختلف افراد کے شناختی کارڈ اور 6 اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande