سیکیورٹی گارڈ نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا
کانپور دیہات، 17 ستمبر (ہ س)۔ بھوگنی پور تھانہ علاقے میں، پیر کی رات دیر گئے، ایک سیکورٹی گارڈ نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے اپنی دوسری بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کے شوہر سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
سیکیورٹی گارڈ نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا


کانپور دیہات، 17 ستمبر (ہ س)۔

بھوگنی پور تھانہ علاقے میں، پیر کی رات دیر گئے، ایک سیکورٹی گارڈ نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے اپنی دوسری بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کے شوہر سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

بھوگنی پور تھانہ علاقے کے پکھراین قصبہ کے تحت وویکانند نگر میرپور کے رہنے والے بلوان سنگھ یادو لکھنو¿ کی ایک نجی سیکیورٹی ایجنسی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پیر کی رات دیر گئے، اپنی بیوی اوشا یادو کے ساتھ جھگڑے کے بعد، اس نے اپنی لائسنس یافتہ رائفل سے اس (بیوی) کو گولی مار دی۔ منگل کی صبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی اور پڑوسیوں سے پتہ چلا کہ بلوان یادو کی اوشا سے دوسری شادی ہوئی ہے۔ پہلی بیوی سجیٹی میں رہتی ہے، جس کا ایک 18 سالہ بیٹا ہے۔ متوفی اوشا سے شادی کے بعد اس کے دو بچے بھی ہیں۔ بلوان لکھنو¿ سے کب آیا اور کب چلا گیا اس کے بارے میں کسی کو زیادہ علم نہیں تھا۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ قتل کے بعد پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande