فرید آباد: پولیس نے 7 شراب اسمگلروں کو پکڑا، غیر قانونی شراب برآمد
فریدآباد، 15 ستمبر (ہ س)۔ فرید آباد پولیس نے شراب اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات مختلف معاملوں میں سات ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سونو، اویراج، مہر سنگھ، ترون، امیت، سنتوش اور ارتھ کے نام ش
فرید آباد: پولیس نے 7 شراب اسمگلروں کو پکڑا، غیر قانونی شراب برآمد


فریدآباد، 15 ستمبر (ہ س)۔

فرید آباد پولیس نے شراب اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات مختلف معاملوں میں سات ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سونو، اویراج، مہر سنگھ، ترون، امیت، سنتوش اور ارتھ کے نام شامل ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان این آئی ٹی فرید آباد علاقہ کے رہائشی ہیں۔

ارتھ کو جھگی ماچھی مارکیٹ مجیسر کے قریب سے 72 بوتل دیسی شراب سمیت گرفتار کیا گیا۔ سنتوش کو سیکٹر-62 کے علاقے سے 36 بوتل دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور سونو کو 14 بوتلیں دیسی شراب کے ساتھ نزد کمپلیکس سیکٹر-15A علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ اویراج کو ہائی وے سے بائی پاس جانے والی سڑک پر سیکٹر 12 سے بیئر کی 72 بوتلیں اور نیا پل اے سی نگر علاقہ سے مہر سنگھ کو 149 پوا اور 24 ادھا دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈبوا منڈی کے قریب ترون 72 ادھا دیسی شراب کے ساتھ پکڑا گیا، امت کو گرین بیلٹ سرن چوک کے قریب 60 بوتلوں کے ساتھ پکڑا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں غیر قانونی شراب سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے قواعد کے مطابق کارروائی کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande