میں یہاں نوکری کرنے نہیں آیا، بیٹیوں اور تاجروں کی حفاظت کے لیے چلتا رہے گا بلڈوزر : یوگی
لکھنو، یکم اگست ( ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں یہاں کوئی نوکری کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں یہاں عزت و وقار کے لیے بھی نہیں آیا ہوں۔ عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔ جو بھی ریاست کی بیٹی یا تاجر کی جان و مال کے لیے خطرہ بنے گا، اسے بے رحمی سے
I did not come here to work, bulldozer will continue to run : Yogi


لکھنو، یکم اگست ( ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں یہاں کوئی نوکری کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں یہاں عزت و وقار کے لیے بھی نہیں آیا ہوں۔ عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔ جو بھی ریاست کی بیٹی یا تاجر کی جان و مال کے لیے خطرہ بنے گا، اسے بے رحمی سے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ آپ لوگ بلڈوزر سے ڈرتے ہیں۔ معصوموں پر بلڈوزر نہیں چلتا ہے۔ مجرموں پرچلتا ہے اور چلتا رہے گا۔

یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے چوتھے دن جمعرات کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایوان میں ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ انہوں نے گومتی نگر واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ اس واقعہ کا مرکزی ملزم پون یادو ہے۔ دوسرا ارباز خان ہے۔ یہ لوگ سدبھاونا پھیلانے والے لوگ ہیں۔ ہم ان کے لیے سدبھاونا ایکسپریس چلائیں گے؟ ان کے لیے بلٹ ٹرین چلے گی۔ سی ایم نے کہا کہ پوری چوکی کوہی معطل کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی، ڈپٹی ایس پی اور دیگر افسران کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایودھیا واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے قائد ایوان نے کہا کہ ایس پی لیڈر معین خان پر 12 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا الزام ہے۔ اب تک ایس پی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایس پی کے سابق ضلع صدر وریندر یادو کا تعلق ہردوئی سے ہے۔ ان کے خلاف تین دہائیوں سے جرائم کے مقدمات درج تھے۔ ایکشن لیا گیا۔ 28 مقدمات میں ملوث ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ گولی مار رہے ہیں۔ کیا میں ایسے لوگوں کو ہار پہناو¿ں گا؟

قائد حزب اختلاف آپ خود کو مجاہد آزادی کہتے ہیں۔ اچھی بات ہے۔ لیکن جمہوریت کا گلا گھونٹنے والی کانگریس سے ہاتھ ملا کر آج کیا کر رہے ہیں؟آئین ساز بابا صاحب امبیڈکر کو انتخابات میں ہرانے والی کانگریس آئین کی بات کر رہی تھی۔ ایس پی بھی ان کے ساتھ ہے۔ لیکن کاٹھ کی ہانڈی بار بارچڑھنے والی نہیں ہے۔ 2027 میں یوپی میں اپوزیشن کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اب تک ساڑھے چھ لاکھ بھرتی ہوئے ہیں۔ ایک بھرتی پر بھی کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ سی ایم یوگی نے او بی سی کو دی جانے والی نوکریوں کے بارے میں بھی ایوان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ ایس پی حکومت کے دوران اتر پردیش پبلک سروس کمیشن پر کس طرح کے تبصرے کئے گئے تھے۔ اس حکومت میں یوپی پبلک سروس کمیشن کی بھرتی میں 86 ایس ڈی ایم کا انتخاب کیا گیا تھا، جن میں سے 56 ایک ہی ذات کے لوگ تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے اس پر اعتراض کیا تو قائد ایوان نے کہا کہ سی بی آئی تحقیقات چل رہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ ہم ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔ ریاست کے لیے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اب کسی امتحان میں دھوکہ دہی کی اجازت نہیں ہوگی، اس سیشن میں بل پاس کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے جرمانے اور عمر قید تک کی سزا کا انتظام کیا گیا ہے۔

قائد ایوان نے کہا کہ ایک کروڑ خاندانوں کو پنشن دی جارہی ہے۔ رہائش دی گئی۔ یہ کسی کا چہرہ دیکھ کر نہیں دی گئی۔اتنا ہی دیکھا گیا کہ وہ ریاست کے ہی ہیں۔دسمبر تک گھرونی اسکیم سے سب مستفید ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande