۔دوسہ میں جے پور آگرہ ہائی وے پر حادثہ
دوسہ، 5 فروری (ہ س)۔ ضلع سے گزرنے والی جے پور-آگرہ قومی شاہراہ پر بالاہیڑی پولیس اسٹیشن علاقے کے پیپل کھیڑا گاو¿ں کے قریب بدھ کی علی الصبح عقیدت مندوں سے بھری ایک سلیپر کوچ بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ پریاگ راج مہاکمبھ سے واپس آتے ہوئے پیش آئے اس حادثے میں دو خواتین کی موت ہو گئی اور 14 عقیدت مند زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے مہوا ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں سے سات زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا ہے۔
تھانہ انچارج بھگوان سہائے نے بتایا کہ مہا کمبھ سے واپس آنے والے عقیدت مندوں کی بس صبح تقریباً 5 بجے پیپل کھیڑا گاو¿ں کے قریب سڑک پر بیٹھے بے سہارا مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی دستہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور مقامی گاو¿ں والوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال مہوا میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعے میں ہنومان گڑھ اور چورو کی دو خواتین کی موت ہو گئی، جب کہ ہریانہ کے سرسا، چورو اور ہنومان گڑھ اضلاع کے 14 عقیدت مند زخمی ہوگئے۔
علی الصبح پیش آئے اس واقعہ میں دھماکہ کی آواز سن کر پپل کھیڑا گاو¿ں کے لوگ مدد کے لئے موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس اچانک حادثے سے بس میں سوار عقیدت مندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے زخمی عقیدت مندوں کو بس سے نکال کر علاج کے لیے اسپتال پہنچایا۔
دو افراد ہلاک، 14 زخمی
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں سندر دیوی جاٹ (50) ہری پورہ تھانہ، سنگاریا ضلع ہنومان گڑھ اور بھنوری دیوی شرما (65) ساکن سردارشہر، چورو کی موت ہوگئی۔ جبکہ ہنومان گڑھ ضلع کے راوتسر کے رہنے والے سنتوش سوامی (60)، سروج دیوی شرما (50)، کمل شرما (28)، پاروتی شرما (55)، دروپدی دیوی جوشی (45)،ہریانہ کے سرسا ضلع کے نیملا کے رہائشی گردھاری جاٹ (58)، ارمیلا جاٹ (50)، شکنتلا دیوی جاٹ (60)، پرمیشوری دیوی (60)، ہنومان گڑھی ضلع کے گوگو میڈی برواڈی رہائشی شربتیدیوی سوامی (65)، موہن لال بھارگو (28) ساکن بسراسر ہنومان گڑھ، کیسر دیوی سوامی (40) بھگوانسر نوہر، رادھا شرما (45) ساکن چوٹڑیہ رتن گڑھ چورو اور پاروتی دیوی جاٹ (60)سدھارتھ پورہ تارہ پور زخمی ہو گئے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد