روہنی سے بی جے پی امیدوار نے بیوی کے ساتھ ووٹ ڈالا، تیسری بار روہنی سے جیت کی امید ظاہر
نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ روہنی اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار وجیندر گپتا نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر شوبھا وجیندر کے ساتھ آج اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے این کے بانگرودیا پبلک اسکول، سیکٹر-9، روہنی میں واقع پولنگ بوتھ نمبر 91 پر اپنا وو
روہنی سے بی جے پی امیدوار نے بیوی کے ساتھ ووٹ ڈالا، تیسری بار روہنی سے جیت کی امید ظاہر


نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔

روہنی اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار وجیندر گپتا نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر شوبھا وجیندر کے ساتھ آج اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے این کے بانگرودیا پبلک اسکول، سیکٹر-9، روہنی میں واقع پولنگ بوتھ نمبر 91 پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے گھر سے نکلنے سے پہلے، انہوںنے اپنی اہلیہ کے ساتھ قریبی مندر میں پوجاکی اور اپنی جیت کے لیے بھگوان سے دعائیں مانگیں۔

ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وجیندر گپتا نے کہا کہ روہنی کے لوگوں نے انتخابات میں جو بے پناہ حمایت اور پیار دیا ہے، اس سے یہ واضح ہے کہ وہ اس سیٹ سے تیسری بار جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روہنی کے لوگوں نے بی جے پی کی ترقی کی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور یہ الیکشن یک طرفہ ہوں گے،

وجیندر گپتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو ترقی کی ایک نئی سمت دی ہے اور دہلی کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب 8 فروری کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوگا تو بی جے پی کو واضح اکثریت ملے گی اور دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈروں، وزرائے اعلیٰ اور ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران ان کی حمایت میں عوامی میٹنگیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی کے تمام سرشار کارکنوں، عہدیداروں اور حامیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بی جے پی کی پالیسیوں کو ہر گھر تک پہنچانے کے لئے دن رات محنت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande