مہاکمبھ نگر(پریاگ راج )، 05 فروری (ہ س)۔ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گمراہ کن بیان گردش کیا جا رہا ہے کہ سب انسپکٹر انجنی کمار رائے کی کمبھ میلہ کے علاقے میں بھگدڑ میں زخمی ہونے کی وجہ سے موت ہو گئی، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد یہ بیان غلط پایا گیا۔
مہا کمبھ پولیس نے کہا کہ انجنی کمار رائے کی ڈیوٹی بھیڑ کے دباو والی جگہ نہیں تھی۔ 30 جنوری کو ڈیوٹی کے دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انجنی کمار رائے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ لہٰذا بھگدڑ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ان کی موت کا بیان بالکل غلط ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد