چار پہیہ گاڑیوں کی مالک خواتین کو ماجھی لاڈکی بہن یوجنا سے نکالنے کا فیصلہ
ممبئی، 5 فروری (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے مکھیہ منتری ماجھی
لاڈکی بہن یوجنا کے استفادہ کنندگان کی جامع جانچ کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے
کہ وہ خواتین جو چار پہیہ گاڑیوں کی مالک ہیں، انہیں اس اسکیم کی فہرست سے نکال
دیا جائے گا۔
یہ اسکیم 21 سے 65 سال کی عمر کی ان
خواتین کے لیے ہے جن کی سالانہ خاندانی آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے۔ اس کے تحت
اہل خواتین کو ماہانہ 1500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اس کے لیے
شرط رکھی گئی ہے کہ استفادہ کنندہ کے خاندان میں کوئی سرکاری ملازم یا فور وہیلر
گاڑی نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر قانون ساز
اسمبلی کے انتخابات سے قبل مہایوتی حکومت نے یہ اسکیم متعارف کرائی تھی، جبکہ لوک
سبھا انتخابات میں بی جے پی-شیو سینا-این سی پی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
تھا۔ اس اسکیم کا اثر ودھان سبھا انتخابات میں بی جے پی کے زیر قیادت اتحاد کے لیے
مثبت رہا تھا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان