وڈیو نشر کرنے والے شکشا متر کا معاہدہ ختم ہوگا
وڈیو نشر کرنے والے شکشا متر کا معاہدہ ختم ہوگا علی گڑھ، یکم اگست (ہ س)۔ پرائمری اسکول گوکل پور میں بچوں کو پیٹنے اور سوتے ہوئے ان سے ہوا کرنے والی خاتون ٹیچر کو دو دن پہلے معطل کر دیا گیا ہے۔ اب محکمہ نے ٹیچر کی ویڈیو نشر کرنے والے شکشا متر کی سروس
وڈیو نشر کرنے والے شکشا متر کا معاہدہ ختم ہوگا


وڈیو نشر کرنے والے شکشا متر کا معاہدہ ختم ہوگا

علی گڑھ، یکم اگست (ہ س)۔ پرائمری اسکول گوکل پور میں بچوں کو پیٹنے اور سوتے ہوئے ان سے ہوا کرنے والی خاتون ٹیچر کو دو دن پہلے معطل کر دیا گیا ہے۔ اب محکمہ نے ٹیچر کی ویڈیو نشر کرنے والے شکشا متر کی سروس ختم کرنے کابھی عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ایک خاتون ٹیچر کی ویڈیو بنانے اور اسے نشر کرنے کو اسکے رازداری کے حق کی خلاف ورزی مان رہا ہے۔

تین دن پہلے دھنی پور بلاک کے پرائمری اسکول گوکل پورہ کی ہیڈ مسٹریس ڈمپل ورما کے دو ویڈیوز نشر ہوئے۔ ان میں سے ایک میں وہ زمین پر لیٹی ہیں اور اسکول یونیفارم پہنے بچے انہیں پنکھے سے ہواکر رہے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ بچوں کو مار رہی ہے۔ محکمانہ جانچ کے دوران ٹیچر کو بیمار پایا گیا۔ لیکن، باورچی راکھی کے بچوں کو مارنے اور برا سلوک کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

بی ایس اے ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ نے کہا کہ کسی بھی خاتون کی اسکی جانکاری کے بغیر اسکی ویڈیو بنانا اور اسے انٹرنیٹ میڈیا پر نشر کرنا اسکے حق پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے۔ شکشامتر کی خدمت ختم ہو گی، عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / محمد شہزاد


 rajesh pande