ضلع عدالت اورنگ آباد میں موٹر حادثات کے 542 مقدمات نمٹائے گئے
ضلع عدالت اورنگ آباد میں موٹر حادثات کے 542 مقدمات نمٹائے گئے ۔ معاوضے کی رقم کے لیے فریقین کو عدالت سے رجوع کرنے کی اپیل اورنگ آباد ، 9 مئی (ہ س)۔ ضلع عدالت اورنگ آباد نے موٹر حادثات کے 542 پرانے مقدمات میں منظور شدہ چار کروڑ 30
ضلع عدالت اورنگ آباد میں موٹر حادثات کے 542 مقدمات نمٹائے گئے


ضلع عدالت اورنگ آباد میں موٹر حادثات کے 542 مقدمات نمٹائے گئے

۔ معاوضے

کی رقم کے لیے فریقین کو عدالت سے رجوع کرنے کی اپیل

اورنگ آباد ، 9 مئی (ہ س)۔ ضلع عدالت اورنگ آباد نے موٹر حادثات کے 542

پرانے مقدمات میں منظور شدہ چار کروڑ 30 لاکھ 62 ہزار 815 روپے کی رقم متعلقہ فریقین کو دینے کا فیصلہ ضلع

عدالت اورنگ آباد نے کیا ہے۔ ان دعووں کی فہرست www.aurangabad.dcourts.gov.in پر اور عدالت کے نوٹس بورڈ پر دستیاب

ہے۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سکریٹری ویشالی پھڈنس نے فریقین سے اپیل کی ہے

کہ وہ عدالت سے رابطہ کر کے مقررہ مدت میں اپنی رقم حاصل کریں۔

یہ عمل

سپریم کورٹ دہلی اور مہاراشٹر اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، ممبئی کی ہدایات کے تحت

انجام دیا جا رہا ہے، جس کے مطابق عدالت نے یہ غیر تقسیم شدہ رقم مستحقین تک

پہنچانے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ہر فریق کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ آٹھ دنوں

کے اندر رقم حاصل کرے، جس کے لیے ضلع سیشن کورٹ، تیسری منزل، فینانس اینڈ اکاؤنٹس

ڈپارٹمنٹ، چھترپتی سمبھاجی نگر میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔

مزید

معلومات کے لیے متعلقہ افراد 0240-2353158 (اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ)، 0240-2334839 (عدالت کے منیجر)، اور 8591903620 (لیگل سروسز اتھارٹی) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande