جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مستقبل میں اشتراکات اور تعلیمی لین دین کے مواقع کے جائزے کے لیےفلپائن کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ کی
نئی دہلی ،26جون (ہ س )۔ شعبہ تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حال ہی میں بینکویٹ کی ریاستی مقامی حکومت کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ مفاہمت نامے پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی۔ سمجھوتے کا مقصد ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کے استحکام پر خصوصی توجہ کے ساتھ
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مستقبل میں اشتراکات اور تعلیمی لین دین کے مواقع کے جائزے کے لیےفلپائن کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ کی


نئی دہلی ،26جون (ہ س )۔

شعبہ تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حال ہی میں بینکویٹ کی ریاستی مقامی حکومت کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ مفاہمت نامے پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی۔ سمجھوتے کا مقصد ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کے استحکام پر خصوصی توجہ کے ساتھ فریقین کے درمیان تعلیمی لین دین، پیشہ ورانہ ترقی اور بین تہذیبی و ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دیناہے۔

مفاہمت نامے میں جامعہ اور بینکوینٹ کے اداروں کے درمیان تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبا کے باہمی لین دین سے متعلق منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔ اس میں پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے بینکویٹ کی صوبائی مقامی حکومت کے اساتذہ اور اسٹاف کے لیے باہمی ورچوئل اور آن سائٹ تربیت کی بھی تجویز تھی۔مزید برآں یہ سمجھو تہ فریقین کے درمیان ساجھیداری کو تعلیمی میدان سے بڑھا کر تہذیبی سفارت تک لے جانے کے لیے بینکویٹ کے شعبہ تعلیم(ڈی پی ایڈ) اور بینکویٹ کی صوبائی مقامی سرکار کے نمائندوں کے لیے بین تہذیبی و ثقافتی افہام وتفہیم کے فروغ پر زور دیتاہے۔

فلپائن کا وفدشعبہ تعلیم کے ایسٹیلا پی۔لیون کرینو،ای ڈی ڈی، سیسو تھری ریجنل / ڈائریکٹر چار۔ڈی پی ای دی سی اے آر؛ لورنا ایم، یاکو،پی ایچ ڈی پروگرام اسپیسلشٹ تھری شامل تھے اس کے ساتھ ساتھ بینکوینٹ گورنر کے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ راچیلا اے کرینو بھی شامل تھیں۔ اس موقع پرجامعہ کی جانب سے ڈین،شعبہ تعلیمات جامعہ،ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر اوشوندر کور پوپلی،ڈین بین الاقوامی تعلقات،جامعہ ملیہ اسلامیہ موجود تھیں اور ان کے ساتھ ساتھ شعبہ تربیت اساتذہ ونیم رسمی تعلیم کے فیکلٹی اراکین اور شعبہ تعلیمی مطالعات کے اراکین بھی موجود تھے۔

شرکا کی سرگرم شراکت اور مفاہمت نامے کے سلسلے میں افکار و خیالات کے اظہار نے اس پہل کی شراکت دارنہ مزاج اور اشتراکی کردار کو اجاگر کیا ہے اور یقینی بنایاہے کہ اس کے اہداف کامل طور پر تعلیمی مہارت اور عملی ضروریات میں پیوست ہیں۔

امید ہے کہ جامعہ کو تعلیمی پروگراموں کو مضبوطی دینے اور تحقیقی مواقع کی تو سیع کے ساتھ اس اشتراک سے فائدہ پہنچے گا جب کہ بینکویٹ کو اس سے راست طورپر اس کے معلمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ترقی اور بہتر تعلیمی معیار کا مقصد حاصل ہوگا۔اس ساجھیداری کا مقصد تہذیبی و ثقافتی افہام و تفہیم کو بہتر کرنا اور عالمی شہریت کی اقدار کو جزو زندگی بنانا ہے۔یہ مفاہمت نامہ جامعہ اور بینکویٹ کے درمیان پائے دار شراکت و ساجھیداری کی سمت ایک اہم قدم ہے جس سے تعلیمی ترقی،پیشہ ورانہ فروغ اور ہندوستان اور فلپائن کے درمیان مضبوط تر رشتوں کو فروغ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande