سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی ایم پی وی شرینواس پرساد کا بنگلورو میں انتقال
بنگلورو، 29 اپریل (ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور چامراج نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارل
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی ایم پی وی شرینواس پرساد کا بنگلورو میں انتقال


بنگلورو، 29 اپریل (ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور چامراج نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ وی شرینواس پرساد کا اتوار کی رات یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ شرینواس پرساد گزشتہ چار دنوں سے آئی سی یو میں داخل تھے۔ انہوں نے 76 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر وی شرینواس نے چامراج نگر لوک سبھا سیٹ سے سات بار الیکشن جیتا۔ انہوں نے دو بار ننجنگڈ اسمبلی سیٹ کی بھی نمائندگی کی۔ ان کی موت کی وجہ ملٹی- آرگن فیلیور بتائی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق وی شرینواس پرساد کی باڈی کو آج آخری درشن کے لیے میسور میں ان کی جے لکشمی پورم رہائش گاہ لایا جائے گا۔ انہیں 22 اپریل کو بنگلورو کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وی شرینواس پرساد 6 جولائی 1947 کو میسور کے اشوکپورم میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 17 مارچ 1974 کو کرشنا راج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرکے انتخابی سیاست میں قدم رکھا۔ وہ 1972 تک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رضاکار رہے۔ اس کے بعد وہ جن سنگھ اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں سرگرم رہے۔ اس کے بعد وہ سیاست میں کود پڑے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande