اے آئی سی ٹی ای نے کیو آئی پی پی جی سرٹیفکیٹ پروگرام لانچ کیا
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س) ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے چیئرمین پروفیسر ٹ
اے آئی سی ٹی ای نے کیو آئی پی پی جی سرٹیفکیٹ پروگرام لانچ کیا


نئی دہلی، 15 مئی (ہ س) ۔

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی۔ سیتارام نے بدھ کے روزکور انجینئرنگ مضامین سے متعلق فیکلٹی ممبران کی تعلیمی ترقی کے لیے ' اے آئی سی ٹی ای کیو آئی پی ۔پی جی سرٹیفکیٹ پروگرام ان ایمرجنگ ایریاز' کا آغاز کیا۔

یہ اے آئی سی ٹی ای کوالٹی امپروومنٹ پروگرام (QIP) اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ اس کے ذریعے کونسل کا مقصد بنیادی انجینئرنگ شعبوں (مکینیکل، سول، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس، کیمیکل وغیرہ) کے اساتذہ کو ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تربیت دینا ہے، جس سے وہ ایمرجنگ ایریا کے پروگراموں کے طلبا کو موثر طریقے سے پڑھانے میں معاون ہو سکیں۔

اس دوران اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی۔ سیتارام نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے علاقوں میںاے آئی سی ٹی ای-کیو آئی پی - پی جی سرٹیفکیٹ پروگرام بنیادی انجینئرنگ کے شعبوں میں فیکلٹی ممبران کی تعلیمی ترقی کو بڑھانے کے عزم کی علامت ہے۔ یہ اقدام اہم ہے، کیونکہ انجینئرنگ کے ابھرتے ہوئے شعبے مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اساتذہ کو تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد فیکلٹی ممبران کو ضروری علم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہے تاکہ طلباءکو ان ابھرتے ہوئے شعبوں کو مو¿ثر طریقے سے سکھایا جا سکے۔ اس سے نہ صرف فیکلٹی ممبران کو ان کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ملک میں انجینئرنگ کی تعلیم کے مجموعی معیار کو بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande