ایک پستول اور 16 کارتوس کے ساتھ روی بھوشن گرفتار
ایک پستول اور 16 کارتوس کے ساتھ روی بھوشن گرفتار ارریہ، 25 اپریل (ہ س)۔ ارریہ ایس پی امیت رنجن کو مو
ایک پستول اور 16 کارتوس کے ساتھ روی بھوشن گرفتار


ایک پستول اور 16 کارتوس کے ساتھ روی بھوشن گرفتار

ارریہ، 25 اپریل (ہ س)۔ ارریہ ایس پی امیت رنجن کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فاربس گنج کے ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا کی قیادت میں ڈی آئی یو اور بھرگاما تھانہ کی مشترکہ کارروائی میں بدھ کے روز روی بھوشن کمار کو ایک پستول اور 16 کارتوسوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

گرفتار روی بھوشن کمار بھرگاما تھانہ علاقہ کے موجھا وارڈ نمبر دو کے رہائشی دیویندر یادو کا بیٹا ہے۔ ارریہ ایس پی امت رنجن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بھرگاما تھانہ علاقہ میں غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک آدمی جرائم کی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں ہے۔ جس کے بعد ایس پی نے فاربس گنج ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا اور بھرگاما تھانہ پولیس کے ساتھ ڈی آئی یو کی ٹیم بنا کر چھاپہ ماری کرکے روی بھوشن کمار ساہا کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے بعد اس کے پاس سے ایک پستول، 16کارتوس اور ایک موبائل برآمد کیا گیا۔ معاملے کو لیکر بھرگاما تھانہ میں ایف آئی آر درج کر کے عدالتی حراست میں بھیجے جانے کی تیا ری کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/شہزاد


 rajesh pande