غازی آباد میں بھٹہ تاجر کا اغوا کے بعد قتل، میرٹھ میں گڑھے میں دفن کی لاش
میرٹھ، 04 مئی (ہ س)۔ غازی آباد کے نندگرام تھانہ علاقہ سے بھٹہ تاجر کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔ ان کی
Ghaziabad kiln owner murdered after kidnap, buried in Meerut


میرٹھ، 04 مئی (ہ س)۔ غازی آباد کے نندگرام تھانہ علاقہ سے بھٹہ تاجر کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔ ان کی لاش کو میرٹھ میں ریپڈیکس یارڈ کے قریب ایک گڑھے میں دفن کر دیا گیا ۔ مقتول کے دوست نے ہی واردات کو انجام دیا۔ غازی آباد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ ہفتہ کو پولیس نے میرٹھ پہنچ کر لاش برآمد کی۔

غازی آباد ضلع کے نندگرام تھانہ علاقے کے سکروڈ گاوں کے رہنے والے دیویندر شرما بھٹہ کا کاروبار کرتے ہیں۔ دیویندر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا یوگیندر عرف گولو ہے۔ دیویندر نے بتایا کہ یوگیندر کا سکروڈ مارگ پر ڈی کے ٹریڈرس کے نام سے دفتر ہے۔ یکم اپریل کو یوگیندر اپنا دفتر بند کرکے گھر کے لیے نکلا تھا، لیکن وہ دیر رات تک بھی گھر نہیں پہنچا۔ گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی۔ جب کچھ نہیں ملا تو نندگرام پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔

یوگیندر کے گھر والوں نے شک ظاہر کیا تو پولیس نے وکاس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولیس کی سختی سے وکاس ٹوٹ گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم وکاس نے بتایا کہ یوگیندر کو اغوا کرنے کے بعد اس نے اس کا قتل کیا اور اس کی لاش کو میرٹھ کے سیوایا گاوں میں ریپڈ یکس یارڈ کے قریب ایک گڑھے میں دفن کر دیا۔ ہفتہ کو غازی آباد پولیس نے دورالہ پولیس کے ساتھ مل کر گڑھے سے یوگیندر کی لاش برآمد کی۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق وکاس نے بتایا کہ یوگیندر کے والد دیویندر نے اپنا گیراج وکاس کو کرائے پر دیا تھا۔ یوگیندر پیسے مانگ رہا تھا کیونکہ 40 ہزار روپے کا کرایہ بقایا تھا۔ اسی بات کو لے کر یوگیندر کا قتل کر دیا ۔ وہ یوگیندر کو اولا کار میں میرٹھ لے گیا تھا اور اسے مارنے کے بعد اپنے گیراج میں واپس چلا گیا۔ پولیس نے کار سے کچھ نشہ آور گولیاں اور ایک لوہے کی راڈ برآمد کی۔ اس نے یوگیندر کو نشہ آور گولیاں دے کر قتل کیا۔ لواحقین نے 40 ہزار روپے کی بجائے دیگر وجوہات پر قتل کا الزام لگایا۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande