واردات کو انجام دینے نکلے تین بدمعاش اسلحہ اور شراب کے ساتھ گرفتار
واردات کو انجام دینے نکلے تین بدمعاش اسلحہ اور شراب کے ساتھ گرفتار مشرقی چمپارن، 03 مئی (ہ س)۔ ضلع ک
جرائم کی واردات کو انجام دینے نکلے تین بدمعاش اسلحہ اور شراب کے ساتھ گرفتار


واردات کو انجام دینے نکلے تین بدمعاش اسلحہ اور شراب کے ساتھ گرفتار

مشرقی چمپارن، 03 مئی (ہ س)۔ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے سنت پور گاؤں سے پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسلحہ کے ساتھ تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے نیپالی شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں میں دھیرج کمار، برجیش کمار اور دھیرج کمار شامل ہیں۔ تینوں چریا تھانہ علاقہ رہائشی ہیں جس کے پاس سے ایک دیسی کٹا، زندہ کارتوس، 2 موبائل فون اور بائک ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ بدمعاش سنت پور گاؤں میں جمع ہوئے ہیں جو کسی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کے فراق میں ہیں۔ اطلاع کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر 2 جیتیش کمار پانڈے کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران بدمعاشوں نے بتایا کہ ان کا منصوبہ موتیہاری سے آنے والے ایک تاجر کو برآمد شدہ شراب پی کر لوٹنا تھا۔ ڈی ایس پی کے علاوہ پولیس ٹیم میں ایس ایچ او مفصل منیش کمار، پی ایس آئی پرتیوش کمار بکی، ششی بھوشن کمار اور مسلح افواج شامل تھیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/شہزاد


 rajesh pande