جنگل میں درخت سے لٹکی ملیں لڑکا اور لڑکی کی لاشیں
جنگل میں درخت سے لٹکی ملیں لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ساگر، 4 مئی (ہ س)۔ ضلع کے دیوڑی تھانہ علاقے میں ہف
جنگل میں درخت سے لٹکی ملیں لڑکا اور لڑکی کی لاشیں


جنگل میں درخت سے لٹکی ملیں لڑکا اور لڑکی کی لاشیں

ساگر، 4 مئی (ہ س)۔ ضلع کے دیوڑی تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک لڑکا اور لڑکی کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ گاوں والوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ساگر ضلع کے دیوری تھانہ علاقے کے نارائن پور گاوں کے قریب جنگل میں ایک لڑکا اور لڑکی کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ ہفتہ کی صبح جب گاوں والوں نے لاشیں دیکھی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ دیوری پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی ہے۔ لڑکے کی عمر 18 اور لڑکی کی عمر 16 سے 18 کے درمیان ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق دونوں نے ایک ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ پولیس مرنے والوں کی شناخت میں مصروف ہے اور گاوں والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار//شہزاد


 rajesh pande