72 لیٹر نیپالی شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار
ارریہ 04 مئی (ہ س)۔ ارریہ میں تیسرے مرحلے میں ووٹنگ 7 مئی کو شیڈول ہے ۔ منصفانہ اور خوف سے پاک انتخ
72 لیٹر نیپالی شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار


ارریہ 04 مئی (ہ س)۔

ارریہ میں تیسرے مرحلے میں ووٹنگ 7 مئی کو شیڈول ہے ۔ منصفانہ اور خوف سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ مسلسل فلیگ مارچ اور گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلا رہی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ہند-نیپال سرحد پر بھی سختی کی جا رہی ہے، اس کے باوجود شراب اسمگلنگ اور کاروبار کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں، اس سلسلے میں جمعہ کی رات سکٹی تھانے اور سی اے پی ایف کے جوانوں نےمشترکہ طور پر چھاپہ ماری میں شراب کا اسمگلر 72 لیٹر نیپال سے بنی شراب کے ساتھ پکڑا گیا، پولیس نے شراب کا کاروبار کرنے والاامیلو کو گرفتار کر لیا، وہ نیپال سے شراب اسمگل کر کے لے جا رہا تھا ۔

سکٹی تھانہ انچارج نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شراب اسمگلر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande