نوادہ میں 80 لاکھ روپے کا گانجہ برآمد ، دو گاڑیاں ضبط ، تین گرفتار
نوادہ 25 اپریل (ہ س)۔ نوادہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرنوادہ ٹاؤن تھانہ کے زرعی فارم کے قریب پ
نوادہ میں 80 لاکھ روپے کا گانجہ برآمد ، دو گاڑیاں ضبط ، تین گرفتار


نوادہ 25 اپریل (ہ س)۔

نوادہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرنوادہ ٹاؤن تھانہ کے زرعی فارم کے قریب پتھروں سے لدے ٹرک کے تہہ خانے سے 176 کلو گانجے کا ایک پیکٹ برآمد کیا ہے ، جس کی قیمت 80 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔ جمعرات کے روز کی گئی اس کارروائی میں پولیس نے اس دھندے میں ملوث تین اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے ساتھ ایک ٹرک، ایک کار اور 20 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

نوادہ کے ایس پی کارتیکیا شرما نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گیا سے نوادہ کی طرف آرہی گٹی سے بھرے ٹرک میں کثیر مقدار میں گانجہ رکھا گیا ہے ، جس کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں نے ٹرک کو ٹاؤن تھانہ کے زرعی فارم کے قریب روک کر تلاشی لی۔ ٹرک ڈرائیور سبودھ پاسوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سبودھ نے بتایا کہ گانجے کے 176 پیکٹ ٹرک کے تہہ خانے میں رکھے گئے ہیں۔پولیس کے دباؤ پر انہوں نے بتایا کہ نوادہ ضلع کے اکبر پور تھانہ کے بیلہ گاؤں کے ششی بھوشن شرما کے بیٹے راکیش کمار، روشن سنگھ اور گووند پور تھانہ کےباگھور گاؤں رہائشی متھلیش سنگھ کے بیٹے روی رنجن کمار کافی دنوں سے گانجہ اسمگلنگ کررہا ہے۔پولیس نے ڈرائیور کے بیان پر ان تینوں اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا ، جس میں راکیش کمار نے اعتراف کیا کہ اڈیشہ کے جھانسی موڑ نامی جگہ سے وہ گانجہ لاکر بہار کے سمیت کئی ریاستوں میں اس کی اسمگلنگ کرتا تھا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے 50,000 کلو گرام گانجہ بیچ کر اچھی رقم کمائی ہے ۔ ٹرک گانجے سے لدا ہوا تھا لیکن تمام اسمگلر کار میں اس کا پیچھا کر رہے تھے۔ پولیس نے اسمگلروں کی کار کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جس سے 20,000 روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گانجہ اسمگلروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اڈیشہ سےبرابر گانجہ لاکر بہار جھارکھنڈ سیت کئی ریاستوں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس کو شبہ نہ ہو اس کے لئے ٹرک پر پتھر لوڈ کر دیا گیا تھا۔ تاکہ اسمگلنگ کے اس کالے کارنامہ کو صحیح طریقےسے انجام دیا جا سکے۔ پولیس کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس بڑے اسمگلنگ میں کئی اور بھی لوگ شامل ہیں۔ جن کی تلاش کی جارہی ہے۔ اس کا پتہ ملتے ہی پولیس ان سبھی اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لے گی۔ تمام بدمعاشوں کے خلاف نارکوٹکس ڈرگس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande