نتن گڈکری ایوت محل میں انتخابی تقریر کے دوران اسٹیج پر بے ہوش ہ وگئے
ممبئی، 24 اپریل (ہ س) مرکزی وزیر نتن گڈکری کو بدھ کے روز ایوت محل ضلع کے پوسد میں ایک انتخابی ریلی
NitinGadkari faints on stage at Ayut Mahal


ممبئی، 24 اپریل (ہ س) مرکزی وزیر نتن گڈکری کو بدھ کے روز ایوت محل ضلع کے پوسد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اچانک چکر آنے سے بے ہوش گئے۔ تقریر کرتے ہوئے وہ اسٹیج پر بے ہوش ہو گئے لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے گڈکری کو سنبھال لیا۔ انہیں کچھ دیر تک ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کے بعد انہوں نے دوبارہ تقریر مکمل کی۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری آج پوسد میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد کی امیدوار راج شری پاٹل کی حمایت میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ خطاب کے دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گئے جس کے بعد آس پاس موجود لوگوں نے انہیں سنبھالا اور فوری علاج کے لئے لے گئے۔ انتخابی ریلی ختم ہونے کے بعد گڈکری کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

گڈکری نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیا، مہاراشٹرا کے پوسد میں ریلی کے دوران گرمی کی وجہ سے بے چینی محسوس ہوئی۔ لیکن اب میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور اگلی میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہا ہوں۔ آپ کی محبت اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری ناگپور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ پہلے مرحلے میں ناگپور سیٹ پر ووٹنگ ہو چکی ہے، اس لیے وہ دوسرے مرحلے میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اتحاد کے امیدواروں کی تشہیر کرنے نکلے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ گڈکری کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ہو۔ اس سے پہلے 2018 میں، مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں ایک تقریب کے دوران انہیں چکر آیا تھا۔ اس وقت مہاراشٹرا کے اس وقت کے گورنر ودیا ساگر راؤ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے گڈکری کو سنبھالا اور ان کا فوری علاج کیا گیا۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande