ایس آئی اے نے ضلع پونچھ کے دو مفرور ملزمان کے گھروں پر پوسٹر چسپاں کئے
ایس آئی اے نے ضلع پونچھ کے دو مفرور ملزمان کے گھروں پر پوسٹر چسپاں کئے جموں، 6 مئی (ہ س)۔ ریاستی تحق
SIA


ایس آئی اے نے ضلع پونچھ کے دو مفرور ملزمان کے گھروں پر پوسٹر چسپاں کئے

جموں، 6 مئی (ہ س)۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے پونچھ ضلع کے دیگوار، ترون کھاڑی کرماڑہ علاقوں میں منشیات کی دہشت گردی کے مقدمے میں مفرور ملزمان کے گھروں پر پوسٹر چسپاں کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو ملزمان محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید ساکن درابگیال دیگوار تروان اور محمد لیاقت عرف بلہ ولد محمد حسین ساکن کھاڑی کرماڑہ منشیات کے کیس میں مطلوب ہیں۔ انہیں پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن جج کورٹ پونچھ میں پیش کیا جانا ہے۔ ایس آئی اے کی ٹیموں نے کچھ سرکردہ لوگوں کی موجودگی میں ملزمان کے گھروں پر پوسٹر چسپاں کئے۔

ایس آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمین کو آج سے 30 دن کی مدت کے اندر خود کو عدالت میں پیش کرنا ہوگا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی اور دونوں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande