مدرسہ بورڈ کے امتحان درخواست فارم اب 25 جولائی تک بھرے جاسکیں گے
بھوپال، 24 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کے ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری اردو میڈیم کے امتحانی
مدرسہ بورڈ کے امتحان درخواست فارم اب 25 جولائی تک بھرے جاسکیں گے


بھوپال، 24 اپریل (ہ س)۔

مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کے ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری اردو میڈیم کے امتحانی سیشن 2024 کے لیے امتحان درخواست فارم 23 اپریل 2024 تک مجاز مطالعاتی مراکز کے ذریعے آن لائن بھرے گئے۔ بورڈ نے درخواست کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر مکیش مودی نے بدھ کے روز کہا کہ اب درخواست فارم 25 جولائی 2024 تک بغیر لیٹ فیس کے بھرے جا سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست میں غلطی کی اصلاح کی تاریخ 25 جولائی 2024 مقرر کی گئی تھی۔ اس تاریخ کو اب بڑھا کر 31 جولائی 2024 کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کے فون نمبر 2735931، 2731437 اور 0755-2737362 سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande