شدید گرمی سے راحت، تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے آثار
شدید گرمی سے راحت، تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے آثار کولکاتا، 6 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کول
شدید گرمی سے راحت، تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے آثار


شدید گرمی سے راحت، تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے آثار

کولکاتا، 6 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے دیگر حصوں میں پیر کو چلچلاتی گرمی میں راحت کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 29.18 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.4 ڈگری سیلسیس ہے جو کہ ایک ڈگری زیادہ ہے۔ آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں دن کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

کولکاتا کے علاوہ ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پورولیا، بانکوڑہ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی اور دارجلنگ میں موسم معمول پر رہنے والا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کے لوگ گزشتہ ایک ماہ سے چلچلاتی گرمی سے پریشان ہیں۔ خاص طور پر جنوبی بنگال کے اضلاع میں لوٗ کی صورت حال برقرار ہے۔ ایسے میں ہلکی بارش بھی لوگوں کو بڑی راحت دے سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande