پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر چودھری لال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج
پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر چودھری لال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ کانگری
پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر چودھری لال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج


پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر چودھری لال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ کانگریس امیدوار چودھری لال سنگھ کے خلاف دو دن قبل جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پولیس پارٹی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزام میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں منگل کو سب انسپکٹر سورن سنگھ منہاس انچارج پولیس چوکی انڈسٹریل اسٹیٹ کٹھوعہ کی تحریری شکایت کے بعد درج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں آئی پی سی کی چار دفعات بشمول دفعہ 353 اور دفعہ 506 شامل کی گئی ہیں۔ کٹھوعہ ادھم پور پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے۔ اپنی شکایت میں پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ 16 اپریل کو کٹھوعہ کے کالی باڑی چوک میں دیگر اہلکاروں کے ساتھ انتخابی امیدوار کے روڈ شو کے دوران سرکاری ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، جب اس نے اس پر اور دیگر تعینات پولیس اہلکاروں کو بدنام کرنے کے ارادے سے چیخنا شروع کر دیا۔

سنگھ نے جان بوجھ کر عوامی سطح پر ہماری توہین کی ہے، غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ہے جس سے میری ساکھ اور پولیس کے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔ اس نے مجھے بدنام کیا، مجرمانہ طور پر ڈرایا، دھمکیاں دیں اور قانونی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کی۔ پولیس افسر نے درخواست کی کہ اس سلسلے میں برائے مہربانی نوٹس لیا جائے۔ اہلکار نے کہا کہ اس کے مطابق ایک مقدمہ درج کیا گیا اور سب انسپکٹر سدرشن کمار کو تفتیش سونپی گئی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande