منی پور پولیس نے 106 لوگوں کو لیا حراست میں
منی پور پولیس نے 106 لوگوں کو لیا حراست میں امپھال، یکم 2 (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضل
منی پور پولیس نے 106 لوگوں کو لیا حراست میں


منی پور پولیس نے 106 لوگوں کو لیا حراست میں

امپھال، یکم 2 (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ آپریشن میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 106 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیاء کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 135 اور قومی شاہ راہ نمبر 2 پر 257 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 128 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande