بی جے پی صدر نڈا آج مظفر پور، ارریہ اور راج ناتھ سنگھ سارن اور سپول میں کریں انتخابی تشہیر
پٹنہ، 02 مئی (ہ س)۔ بہار میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہونے والی ہے۔ آج بھارتیہ
بی جے پی صدر نڈا آج مظفر پور، ارریہ اور راج ناتھ سنگھ سارن اور سپول میں کریں انتخابی تشہیر


پٹنہ، 02 مئی (ہ س)۔ بہار میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہونے والی ہے۔ آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار آ رہے ہیں۔ نڈا مظفر پور اور ارریہ میں انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے۔

جے پی نڈا صبح 11:20 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورنیہ ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ وہ پورنیہ سے صبح 11:35 بجے روانہ ہوں گے اور 11:55 پر ارریہ پہنچیں گے۔ وہ ارریہ کے د ھرم گنج میلہ میدان، سکٹی میں این ڈ ی اے کے امیدوار پردیپ سنگھ کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ پھر 1 بج کر 45 منٹ پر نڈا کا ہیلی کاپٹر ارریہ سے اڑان بھرے گا اور 1 بجکر 50 منٹ پر مظفر پور پہنچے گا۔ مظفرپور کیرما اسٹیڈیم میں انتخابی ریلی سے جے پی نڈا خطاب کریں گے اور وہاں کے لوگوں سے بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ مانگیں گے۔

بی جے پی کے اسٹار تشہیر کار اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی آج بہار میں ہوں گے۔ وہ سارن اور سپول میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ راجیو پرتاپ روڑھی کی نامزدگی بھی سارن میں ہونی ہے اور راج ناتھ سنگھ بھی اس میں حصہ لیں گے۔ این ڈی اے نے سپول میں جے ڈی یو امیدوار کھڑا کیا ہے۔ انتخابی موسم میں جے پی نڈا کا بہار کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل نڈا نے 24 اپریل کو بھاگلپور ، کھگڑیا اور جھنجھارپور میں انتخابی ریلی کی تھیں ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اس سے قبل جموئی میں چراغ پاسوان کے بہنوئی ارون بھارتی کی حمایت میں ایک عوامی ریلی کی تھی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/شہزاد


 rajesh pande