سڑک حادثہ میں زخمی ہوا نوجوان، سن کر ہارٹ اٹیک سے اہلیہ کی موت
سڑک حادثہ میں زخمی ہوا نوجوان، سن کر ہارٹ اٹیک سے اہلیہ کی موت نوادہ، 2 مئی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے کواک
سڑک حادثہ میں زخمی ہوا نوجوان، سن کر ہارٹ اٹیک سے اہلیہ کی موت


سڑک حادثہ میں زخمی ہوا نوجوان، سن کر ہارٹ اٹیک سے اہلیہ کی موت

نوادہ، 2 مئی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقہ کے جوراور دیہہ-نیمیا موڑ کے قریب جمعرات کے روزسڑک حادثہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کی اہلیہ کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

تھانہ علاقہ کے بندیلی کلا گاؤں رہائشی سہدیو یادو کا 26سالہ بیٹا کواکول بازار سے بائک سے اپنے گھر جا رہا تھا۔ تب ہی مخالف سمت سے آرہے ٹریکٹر نے اسے اپنی زد میں لے لیا جس سے اس کا دونوں پیر شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے آناً فاناً میں اسے کواکول پی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں سے ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے نوادہ ریفر کر دیا گیا۔ جیسے ہی اکھلیش کی اہلیہ 22سالہ نیتو دیوی کو اس واقعہ کی اطلاع ملی، وہ صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور موقع پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/شہزاد


 rajesh pande