ٹرک اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق
ٹرک اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق جموں، 2 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جم
ٹرک اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق


ٹرک اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق

جموں، 2 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کے ٹرک سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب جموں سے سری نگر جا رہے ایک ٹیمپو ٹریولر بانہال کے شعبان باس علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور کیرالہ کے کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت ٹیمپو ٹریولر میں 16 مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ گیارہ دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande