جموں و کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے آنے کا سلسلہ جاری
جموں ،19 اپریل (ہ س)،مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور کرگل میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محس
جموں و کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے آنے کا سلسلہ جاری


جموں ،19 اپریل (ہ س)،مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور کرگل میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔لداخ اور جموں و کشمیر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں جمعرات کی شب زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدّت 4.0 ریکارڈ کی گئی ۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات 8.52 بجے کشتواڑ میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا ، زلزلے کے بار بار جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تاہم زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اچانک آنے والے زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور باہر کھڑے ہو گئے۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے علاوہ کانگڑا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہندوستھان سماچار/اصغر/عبد الواحد


 rajesh pande