کے سی آر کی رہائش گاہ سے متصل پلاٹ پرکالے جادوکی اشیاء سے سنسنی
کے سی آر کی رہائش گاہ سے متصل پلاٹ پرکالے جادوکی اشیاء سے سنسنی حیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ بنجارہ ہلز
کے سی آر کی رہائش گاہ سے متصل پلاٹ پرکالے جادوکی اشیاء سے سنسنی


کے سی آر کی رہائش گاہ سے متصل پلاٹ پرکالے جادوکی اشیاء سے سنسنی

حیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ بنجارہ ہلز کے محلہ نندی نگرمیں آج خوف ودہشت پھیل گئی کیونکہ بعض افراد کو سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی رہائش گاہ سے متصل کھلے پلاٹ پرلیمواوردیگراشیاء ملیں‘جن کوکالے جادو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے بموجب مقامی افرادنے دوپہرکے وقت متذکرہ پلاٹ پرلیمو’ہلدی پاؤڈر‘ گڑیا اور دوسری اشیاء دیکھیں۔ جیسے ہی یہ خبرعام ہوئی پولیس اس مقام پرپہنچ گئی اورعلاقہ کامحاصرہ کرلیا۔

سراغ رساں ٹیم بھی مقام واردات آگئی اورتصاویرلی گئیں۔ پولیس یہ تحقیقات کررہی ہے کہ وہ کون ہیں جویہ اشیاء لائے ہیں۔ یہ افواہ ہے کہ بعض افراد ہوسکتا ہے کہ رات کے وقت اس پلاٹ پرکالے جادوکی رسومات کئے ہیں اوریہ اشیاءچھوڑکرچلے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے تاحال اس زاویہ کی توثیق نہیں کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande