ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل کے زیراہتمام 'ارجا ارپن'کانکلیو کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد
افراد نیز تنظیموں کی سطح پر پائیدار کام کے طریقوں اور بجلی کے موثر استعمال کو فروغ دینے کی کوشش نئی
ٹاٹا پاور


افراد نیز تنظیموں کی سطح پر پائیدار کام کے طریقوں اور بجلی کے موثر استعمال کو فروغ دینے کی کوشش

نئی دہلی،26 اپریل (ہ س)۔

شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے ’ارتھ ڈے‘ کے موقع پر دوسرے’ ارجا ارپن‘ کانکلیو کا انعقاد کیا۔ اس کانکلیو میں ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ (ڈی ایس ایم) کی پہل پر زور دینے کے ساتھ ساتھ افراد اور تنظیموں کی سطح پربجلی کی ذمہ داری اور موثر طریقے سے کھپت پر زور دیا گیا۔ کانکلیو میں ’حصول ہے پائیدار‘ کے پیغام کومزید نمایاں طور پر ابھارنے کے علاوہ پائیداری کے شعبے میں سرگرم کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی سطح پرمعلومات کے اشتراک کے پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا۔اس موقع پرٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای او گجانن ایس کالے کے علاوہ کرن گپتا، چیف کسٹمر ایکسپیرینسیز،کمرشیل اور سرکاری امور، مسٹرابھیشیک ڈائریکٹر، بیورو آف انرجی ایفی اینسی(بی ای ای)، ڈاکٹر نیہا سینئر فیلو اور ایریا کنوینر، دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹیری)،مسٹر دھرو گرین ٹری گلوبل، مسٹر دھروواک پروگرام ایسوسی ایٹ،کونسل آن انرجی، ماحولیات اورواٹر(سی ای ای ڈبلیو)سمیت کئی سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

اس اقدام کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت سے معاشرے کے رویے میں آئی مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔ تقریب میں پارٹنرا سکولوں کے طلباءاور اساتذہ کے علاوہ اصل آلات کے مینوفیکچررز(اوای ایم)،رہائشی، تجارتی اور صنعتی صارفین کے علاوہ رہائشی اور صنعتی فلاحی تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اوگجانن ایس کالے نے دوسرے ارجا ارپن کانکلیو کے بارے میں کہا کہ ارجا ارپن کا انعقاد پائیدار ترقی اور بجلی کی بچت کی ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہماری مشترکہ باہمی کوششوں اور اختراعی اقدامات کی وجہ سے ہمارا مقصد لوگوں اورکمیونٹیزکومستقبل کومزیدسرسبزبنانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اپنے متبادل کواختیارکرنے کے لئے ترغیب دینا ہے۔ ارجا ارپن کانکلیو کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد ارتھ ڈے کے موقع پر22 اپریل 2023 کو کیا گیا تھا اوراسے بہت حوصلہ افزا آرائ موصول ہوئی ںنیز پائیداری کے بارے میں بیداری بڑھانے کی اس پہل کی ستائس کی۔اس سال ارجا ارپن کانکلیو کے تحت اختراعی حل کوتلاش کرنے اور توانائی کارکردگی کو بہتر بنانے پرزوردیا گیا ہے۔ اس کانکلیو نے صنعت سے وابستہ اسٹالورٹس، پالیسی سازوں،شعبہ تعلیم کے ماہرین،صارفین اور پائیداری کے حامیوں کو متحد کرکے آب و ہوا سے متعلق بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کی ترغیب دی ہے۔مسٹر ابھیشیک شرما، ڈائریکٹر، بی ای ای نے موسمیاتی تبدیلی کے لگاتاربڑھتے ہوئے خدشات سے نپٹنے کیلئے توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے اور توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات کواختیارکرنے کے بارے میں اہم معلومات شیئر کیں۔اس سال ارجا ارپن کانکلیو کے دوران کئی اہم کوششوں کونمایاں طور پرسامنے لایا گیا۔ ارجا ارپن مائکروسائٹ نے توانائی اور ماحولیات پر ایک تعلیمی ماڈیول بھی لانچ کیا ہے جو بجلی اورماحولیات کنزرویشن نیز پائیدار طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے۔ اس ماڈیول میں انرجی کے لئے دلچسپ سرگرمیوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے بارے میں غوروخوض کیا گیا اورماحولیات سے متعلق اہم موضوعات پرروشنی ڈالی گئی۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande