آل انڈیا یونانی طبی کانگریس طلبا وِنگ کا قیام
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان اسٹیٹ) کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد جے پور، 29 اپریل (ہ س)۔ آل
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس


آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان اسٹیٹ) کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد

جے پور، 29 اپریل (ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان اسٹیٹ) کی جنرل باڈی میٹنگ راجستھان یونانی میڈیکل کالج جے پور میں زیرصدارت ڈاکٹر محمد احسن صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان) منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں طب یونانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں طب یونانی کا مستقبل بھی روشن ہے۔ البتہ ہمیں غافل نہیں ہونا چاہیے اور لازمی طور پر ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و بخوبی انجام دینا ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی نائب صدر پروفیسر غلام قطب چشتی (سابق ڈین یونانی فیکلٹی ا?یوروید یونیورسٹی، جودھپور) نے طبّی کانگریس طلبا ونگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تجویز رکھی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

میٹنگ میں ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ راجستھان یونانی میڈیکل کالج کے وجود کے ساتھ ہی یہاں طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے جدوجہد کا آغاز ہوا تھا۔ اس میں اس دَور کے سبھی طلبا کا انتہائی اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس طلبا ونگ کے قیام کا آج یہاں اعلان کرتے ہیں اور اس کے کنوینر کے طور پر ڈاکٹر وسیع الرحمن کو نامزد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اکیڈمک ونگ، یوتھ ونگ، ٹیکنیکل ونگ، میڈیکل ا?فیسرز ونگ کا قیام پہلے ہی ہوچکا ہے اور ان کی وجہ سے ہمیں تحریک چلانے میں بھرپور مدد ملتی ہے۔ راجستھان یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اعظم انصاری نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور انتظام و انصرام کے فرائض ادا کیے۔ میٹنگ میں خاص طور سے پروفیسر صابر حسین، ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر محمد صفوان، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر شعیب احمد، ڈاکٹر محمد ہارون، ڈاکٹر رضا علی خان، ڈاکٹر مظفر حسین، ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر محمد اقبال صدیقی، ڈاکٹر شبینہ، ڈاکٹر ایس آر صدیقی، حکیم آفتاب عالم اور اسرار احمد ا±جینی وغیرہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا ا?غاز حافظ عمران خاں کی تلاوت قرا¿ن پاک سے ہوا اور تمام شرکاءکا شکریہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری پروفیسر سیّد عبدالمجیب نے ادا کیا۔

ہندوستھان سما چار


 rajesh pande