تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں: ڈاکٹر لکشمن
تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں: ڈاکٹر لکشمن حیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی کے رکن راجیہ سب
تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں:ڈاکٹر لکشمن


تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں: ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا لکشمن نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں۔ انہوں نے شہرحیدرآباد کےعلاقہ نامپلی میں پارٹی دفترمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کودھان کی فصل کابونس نہیں دیا گیا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کوجواب دینا چاہئے کہ ان انتخابات میں کسانوں کوکانگریس کوووٹ کیوں دینا چاہئے؟ بی آرایس کی طرح، کانگریس کی حکومت بھی الفاظ کاکھیل کھیلتے ہوئے وقت ضائع کررہی ہے۔

یہ پارٹی کاکھلا جھوٹ، دھوکہ دہی، سازش ہے جس سے تلنگانہ کے عوام کومایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ آپ کسان کے کھاتے میں15 ہزارروپے کیوں نہیں ڈال دیتے؟ انہوں نے پوچھا کہ کالیشورم، میڈی گڈہ، دھرانی، ڈرگ مافیا، بجلی کی خریداری، فون ٹیپنگ کرپشن کے معاملات میں رشوت خوری کے الزامات لگائے گئے، کیا ان میں سے کسی کوسزادینے کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں؟

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande