مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کامرکزی تربیتی اجتماع
مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کامرکزی تربیتی اجتماع حیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ اسٹیٹ
مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کامرکزی تربیتی اجتماع


مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کامرکزی تربیتی اجتماع

حیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و مسجد بغدادی ٹیک نامپلی کے اشتراک وتعاون سے عازمین حج کا نواں مرکزی تربیتی اجتماع مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں اتوار 21 اپریل کو 10 بجے دن تا 2 بجے دوپہر مقرر ہے۔سید منیرالدین احمد مختارنگرانی کریں گے۔ مولاناسیدشاہ غلام افضل بیابانی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔

مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفرپاشاہ، مفتی سید تجمل حسین، حافظ ڈاکٹراحمد محی الدین، مفتی سیدضیاءالدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ، مفتی سید شاہ صادق محی الدین فہیم مخاطب کریں گے۔ اس موقع پرغلاف کعبہ کی زیارت کروائی جائے گی۔عرفان شریف اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے عازمین حج سے خواہش کی کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو نہ لائیں۔ خواتین عازمین حج کے لئے پردہ کا نظم رہےگا۔ عازمین حج اپنے ساتھ نوٹ بکس اورپن ضرورساتھ رکھیں تاکہ اہم ترین نکات کونوٹ کیا جاسکے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9849242805 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande