کٹرا روپ وے پروجیکٹ کے تمام فریقین سے بات چیت ہو گی:ایل جی
جموں، 31 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی روپ وے پروجیکٹ پر تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کے لیے حکومت تیار ہے اور اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس پرو
کٹرا روپ وے پروجیکٹ کے تمام فریقین سے بات چیت ہو گی:ایل جی


جموں، 31 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی روپ وے پروجیکٹ پر تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کے لیے حکومت تیار ہے اور اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ کے آغاز سے یاترا میں اضافہ ہوگا اور کسی کو بھی نقصان نہیں ہوگا۔راج بھون میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کمیٹی میں ڈاکٹر اشوک بھان، سریش کمار، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، اور سی ای او شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ انشول گرگ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کا مقصد 2017 کے نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کے مطابق ماحولیات کی حفاظت اور جانوروں پر ظلم کو روکنا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ کٹرا میں روپ وے کے ٹکٹ کاونٹر نِہاریکا بھون میں قائم ہوگا اور یاترا کے فروغ کے لیے بن گنگا ٹریک کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، جن میں لائٹنگ، لیزر لائٹ شو، اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ سے ہنگامی صورتحال میں انخلاء، شرائن بورڈ کے عملے کی نقل و حرکت، اور دیگر ضروریات میں بھی مدد ملے گی۔ حکومت نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ اگر یاترا میں اضافہ نہ ہوا تو متاثرین کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے انسداد دہشت گردی کے محاذ پر بھی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2025 تک جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔یہ پروجیکٹ نیشنل گرین ٹریبونل کے 2017 کے احکامات کے تحت شروع کیا گیا تھا، جس میں خچر آپریٹرز کی بازآبادکاری کی ہدایت کی گئی تھی۔ سال 2022 میں شرائن بورڈ نے پروجیکٹ کی منظوری دی اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایم/ایس رائٹس کو کنسلٹنٹ مقرر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande