منی پور میں پولیس اہلکار نشہ آور گولیوں کے ساتھ گرفتار
امپھال، 3 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس نے 2 جنوری کو کاکچنگ ضلع کے پلل ممنگ لیکائی (پلل-چندیل روڈ) سے محمد عبدل نامی ایک شخص کو گرفتار کیا۔
گرفتار شخص منی پور پولیس کا اہلکار ہے، جس کے پاس سے تقریباً 10.2 کلو گرام مشتبہ نشہ آور ڈبلیو وائی ٹیبلیٹ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن