28 دسمبر کو سیتامڑھی سے ہوئی تھی بائک چوری
مشرقی چمپارن ، 05 جنوری (ہ س) ۔ضلع کے ترکولیا تھانہ پولیس نے گاڑی جانچ کے دوران دو چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ دوچور کو پکڑا ہے۔ پکڑے گئے چور کا تعلق نیپال سے ہے۔ اس معاملے میں ترکولیاتھانہ کے سب انسپکٹر راج کمار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، گرفتار چوروں کی شناخت نیپال کے سرلاہی ضلع کے بیلرا گاؤں کے متلیش یادو اور رام پرویش ساہ کے طور پر کی گئی ہے ، جب کہ ایک چور فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔جس کی شناخت بسویٹا کے پنا لال ساہ کے بیٹے برج موہن ساہ کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایس پی سورن پربھات کی ہدایت کے مطابق دیر رات انسپکٹر راج کمار اور پولس فورس کی طرف سے ترکولیا چوک پر سخت گشت کی جا رہی تھی۔ اس دوران تین نوجوان اریراج سے بائک پر آرہے تھے۔ جسے پولیس فورس نے رکنے کا اشارہ کیا۔ تینوں نوجوان بائک سے بھاگنے لگے۔ پولیس نے پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل غیر متوازن ہو کر سڑک کے کنارے جا گری۔ جس میں دو نوجوان پکڑے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
گرفتار نوجوانوں نے بتایا کہ ان تینوں نے 28 دسمبر کی رات کو سیتامڑھی ضلع کے سہیارہ تھانہ کے مائدہ کے رہنے والے دھرکشن کمار کے گھر سے بائک چوری کی تھی۔ جسے وہ بیچنے آئے تھے۔ یہ سب سرحدی علاقے سے بائک چوری کرکے خرید و فروخت کرتے ہیں۔ تھانہ انچارج سنیل کمار نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتار کیے گئے دونوں چوروں کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan