ممبئی میں فضائی آلودگی:  وزیر پنکجا منڈے نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی میٹنگ طلب کی
ممبئی میں فضائی آلودگی: وزیر پنکجا منڈے نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی میٹنگ طلب کی ممبئی، 3 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کی وزیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی پنکجا منڈے نے ممبئی کی بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جمعرات
Air pollution in Mumbai


ممبئی میں فضائی آلودگی: وزیر پنکجا منڈے نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی میٹنگ طلب کی

ممبئی، 3 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کی وزیر ماحولیات اور

موسمیاتی تبدیلی پنکجا منڈے نے ممبئی کی بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے سے

نمٹنے کے لیے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق، یکم جنوری کو ممبئی کا ایئر

کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 175 تھا، جو ' درمیانی سے آلودہ ' زمرے میں آتا ہے۔ 2

جنوری کو یہ 153 تک بہتر ہوا، تاہم ہوا کا معیار اب بھی 'حساس گروپوں کے لیے غیر

صحت بخش' کے زمرے میں ہے، خاص طور پر ذرات (پی ایم 2.5 اور پی ایم 10) کی سطح ایک

بڑی تشویش ہے۔

پنکجا منڈے نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں، خاص طور

پر بڑے رہائشی پروجیکٹس اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے آلودگی کی سطح میں اضافے میں

اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ سرد موسم نے ان سرگرمیوں سے پیدا

ہونے والے مائیکرو پارٹیکلز کو ہوا میں ٹھہرنے میں مدد فراہم کی ہے، جس کے نتیجے

میں صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، کیونکہ یہ پارٹیکلز ہوا میں پھیلنے سے روکے جا رہے

ہیں۔ حکام نے مجھے اس معاملے پر تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور ہم گرتے ہوئے ہوا کے

معیار سے نمٹنے کے لیے ایک فوری مسودے پر کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم

سی) نے شہر کے وہ علاقے جہاں سب سے زیادہ اے کیو آئی کے اعداد ریکارڈ کیے گئے تھے۔

وہاں جی آر اے پی 4 (گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) کو فعال کیا تھا۔ اس کے تحت آلودگی

کی بلند سطح والے علاقوں میں تعمیراتی کام کو روک دیا گیا ہے۔

اے کیو آئی کی چھ اقسام ہیں: اچھی (0-50)، تسلی بخش

(51-100)، درمیانی سے آلودہ (101-200)، ناقص (201-300)، بہت خراب (301-400) اور

شدید (401-500)۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande