بھیونڈی میں تین خواتین سمیت چار بنگلہ دیشی شہری گرفتار
ممبئی ، 31 دسمبر ( ہ س )بھیونڈی شہر کے کمتاگھر ہنومان نگر میں پولیس نے پیر کی رات چار بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو اس علاقے میں چھپے ہوئے تھے۔ ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ ان چاروں کے خلاف بھیونڈی سٹی پولیس اسٹیشن
4 bangladeshi arested in bhiwandi


ممبئی ، 31 دسمبر ( ہ س )بھیونڈی شہر کے کمتاگھر ہنومان نگر میں پولیس نے

پیر کی رات چار بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو اس علاقے میں چھپے ہوئے

تھے۔ ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ ان چاروں کے خلاف بھیونڈی سٹی پولیس اسٹیشن

میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا وہ ملک دشمن

سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا نہیں۔

بھیونڈی

شہر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس داہکر نے کہا کہ ہنومان نگر علاقے میں بنگلہ دیشی شہریوں

کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اسی بنیاد پر پولس نے کل رات ہنومان پر چھاپہ

مار کر بنگلہ دیش کے چار شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ان چاروں کے خلاف بھیونڈی سٹی

پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ داہکر

نے کہا کہ پولیس ٹیم اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کا

ملک دشمن سرگرمیوں سے تعلق ہے یا نہیں۔ چونکہ شہر میں دراندازی اور خفیہ طور پر

رہنا بھی قابلِ سزا جرم ہے، اس لیے غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف کارروائی

کی جا رہی ہے۔ سٹی پولیس ان چاروں بنگلہ دیشی شہریوں سے اچھی طرح پوچھ گچھ کر رہی

ہے۔

قابل

ذکر ہے کہ گزشتہ 25 دنوں میں پولیس نے بھیونڈی شہر میں سرچ آپریشن کر کے 23 بنگلہ

دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande