ایم پی : کانگریس نے سابق آر ٹی او کانسٹیبل سوربھ شرما کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا، حکومت سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا
بھوپال، 30 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کے پاس سے کروڑوں روپے کا سونا، چاندی اور نقدی برآمد ہونے سے ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے سوربھ شرما کی جان کو خطرہ ق
RTO constable Saurabh Sharma may get murdered: Congress


بھوپال، 30 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کے پاس سے کروڑوں روپے کا سونا، چاندی اور نقدی برآمد ہونے سے ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے سوربھ شرما کی جان کو خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے لیے سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ پٹواری نے کہا کہ جب سوربھ شرما آئے گا تو کئی راز کھل کر سامنے آئیں گے۔ یہی رازدار اس کا قتل کروا سکتے ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق آر ٹی او کانسٹیبل سوربھ شرما کیس میں جو تصویر سامنے آرہی ہے، اس سے لگتا ہے کہ سوربھ شرما کا قتل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے بھی پہلی بار کہی ہے کیونکہ جب بھی وہ سامنے آئے گا تو بہت سے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ سوربھ شرما کو گرفتار کر کے اسے سیکورٹی فراہم کرے اور کرپشن کی حقیقت کو پوری ریاست کے لوگوں کے سامنے لایا جائے، کیونکہ سوربھ شرما کے وکیل نے بھی سوربھ شرما کے انکاو¿نٹر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جیتو پٹواری نے الزام عائی کیا کہ ایک کانسٹیبل کے پاس اتنا پیسہ کبھی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان ٹرانسپورٹ وزرا اور عہدیداروں کا پیسہ ہے جو گزشتہ 10 سال سے وہاں موجود تھے۔ سوربھ شرما کو بچانے کے لیے حکومت نے لوک آیکت کے ذریعے ثبوتوں کو تباہ کر دیا۔ پی سی سی چیف نے کہا کہ لوک آیکت نے صرف خانہ پری کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔

کسانوں اور دلتوں کے معاملے پر حکومت کو نشانہ بنایا

حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا کہ انتخابات کے وقت بی جے پی نے کسانوں سے کہا تھا کہ وہ دھان کی 31 فیصدی اور گیہوں کی 27 فیصد سپورٹ قیمت دے گی، لیکن بی جے پی کسانوں کے ساتھ جھوٹ پروستی ہے۔ اگر آنے والے وقت میں دھان خریدا جائے گا تو میں خود منڈیوں میں جاو¿ں گا اور کسانوں سے ملاقات کروں گا اور حکومت کا جھوٹا چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کروں گا۔

کانگریس کے بڑے لیڈر 26 جنوری کو ایم پی میں جمع ہوں گے۔

دلتوں کے مظالم کے بارے میں جیتو نے کہا کہ دیواس میں دلت کے حالیہ قتل پر حکومت خاموش ہے۔ دلتوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، کل دیواس میں ایک بیٹے کا قتل کر دیا گیا، این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین چار سالوں میں تقریباً پانچ لاکھ دلت قبائلی بہنیں لاپتہ ہو چکی ہیں۔ دلتوں پر مظالم کے واقعات کے خلاف بابا صاحب امبیڈکر کے دستور کی حفاظت اور آئین کی قرارداد کے ساتھ مہاتما گاندھی کی روح کے مطابق کانگریس پارٹی کی جانب سے مہو میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا 'جے بھیم-جے آئین-جے باپو“۔ جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تمام سی ڈبلیو سی ممبران اور پارٹی کے تمام سینئر لیڈر شامل ہوں گے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande