اردو اکادمی دہلی کے سالانہ ایوارڈ برائے سال 2023-24 کا اعلان
”کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ“ پروفیسر افتخار عالم خاں،”کل ہند ایوارڈ برائے فروغِ اردو زبان“ جاوید اختر(ممبئی) اور”پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ“ پروفیسر خالد محمود کو دیا جائے گا نئی دہلی، 2 دسمبر(ہ س )۔ اردو اکادمی دہلی کے چیئرمین اور دہلی حکو
جاوید اختر ،خالد محمود


خالد محمود


”کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ“ پروفیسر افتخار عالم خاں،”کل ہند ایوارڈ برائے فروغِ اردو زبان“ جاوید اختر(ممبئی) اور”پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ“ پروفیسر خالد محمود کو دیا جائے گا

نئی دہلی، 2 دسمبر(ہ س )۔

اردو اکادمی دہلی کے چیئرمین اور دہلی حکومت کے وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ، عزت ما?ب عالی جناب سوربھ بھاردواج نے اکادمی کی ایوارڈ و کلچرل پروگرام سب کمیٹی کی تجاویز اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے سالانہ ایوارڈز برائے سال2023-24 کے اعلان کی منظوری دی۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

”کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ“ ممتاز ادیب اور ماہرِ سرسیدیات پروفیسر افتخار عالم خاں (علی گڑھ) کو دیا جائے گا۔ ”کل ہند ایوارڈ برائے فروغِ اردو زبان“ مشہور نغمہ نگار جاوید اختر (ممبئی) کے نام کیا گیا ہے اور ”پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ“ ممتاز ادیب، ناقد، شاعر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ? اردو کے سابق صدر پروفیسر خالد محمود کو دیا جائے گا۔ یہ تینوں ایوارڈز پانچ لاکھ روپے نقد، سند، شال اور مومینٹو پر مشتمل ہیں۔

ان کے علاوہ” ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید“پروفیسر احمد محفوظ،”ایوارڈ برائے تخلیقی نثر“ محترمہ رخشندہ روحی،”ایوارڈ برائے شاعری“،جناب سلیم شیرازی،”ایوارڈ برائے بچوں کا ادب“ جناب طٰہٰ نسیم، ”ایوارڈ برائے ڈراما“ جناب انیس اعظمی اور ”کل ہند ایوارڈ برائے سائنس“ جناب عابد معز (حیدرآباد) کو دیے جائیں گے۔یہ تمام ایوارڈز دو لاکھ روپے نقد، شال، سند اور مومینٹو پر مشتمل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande