نئی دہلی،04جنوری(ہ س)۔
ہمدرد فاونڈیشن(ایم آر ای سی) و شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے اشتراک سے نعیم پیر جی کے کمیونٹی ہال باڑا ہندو راو میں کمبل تقسیم تقریب کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اوشا شرما (کونسلر ڈپٹی گنج ) رحیم الدین نائب صدر بی ایس ای ایس ، نعیم احمد پیر جی، اسد خان، امیر احمد، زاہد حسین اورغفران آفریدی نے شرکت کی۔اوشا شرما نے ہمدرد فاونڈیشن اور شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی کے نائب صدر سید شاہد راحت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ درحقیقت یہ ایک سچی خدمت ہے جو آپ سب نے مل کر موسم سرما میںاپنے غریب مزدور بھائیوں کو کمبل کی شکل میں دی ہے،میں یہاں آکر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں اور آپ نے مجھے اس نیک مقصد کے لیے مدعو کیا ہے۔ بی ایس ای ایس کے نائب صدر رحیم الدین نے کہا کہ انسانیت کا نام ہے کہ ہم تمام ہندوستانیوں کو بلا لحاظ مذہب، ذات پات اور زبان ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، میں شمع این جی او کے تمام ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ کام اسی طرح جاری رہے گا۔
شمع این جی او کے نیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیموں کو عوام تک پہنچانے اور سرکاری دستاویزات کو عوام تک پہنچانے کے کام کے ساتھ ساتھ ہماری تنظیم تعلیم، صحت اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔آج کی کمبل تقسیم تقریب کا اہتمام رکشہ چلانے والوں اور بوجھ اٹھانے والے غریب مزدوروں کو موسم سرما کا تحفہ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔نائب صدر سید شاہد راحت نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے سماجی کام کرنے کا عہد کیا۔ پیر جی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے راحت نے کہا کہ پیر جی نے ہمیشہ اپنے کمیونٹی سینٹر کو عوامی خدمت کے لیے وقف کیا ہے تاکہ ہم سماجی کام کریں۔اس سماجی کام کو کامیاب بنانے میں محمد صابر، فہیم شاہد، سرفراز خان، زبیر اختر، انس قریشی، زکریا محمد عامر، سید صادق راحت شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais