نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کے مدعے پر جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کو خط لکھا۔ آتشی نے اس کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا برا حال کسانوں کا بی جے پی کے دور میں ہوا، اتنا کبھی نہیں ہوا۔
شیوراج کے خط کے جواب میں وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں کے بارے میں بات کرنا ویسے ہی ہے ، جیسے داو¿د عدم تشدد پر تقریر کر رہا ہو۔جتنا برا حال کسانوں کا بی جے پی کے وقت میں ہوا، اتنا آج تک کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے شیوراج سنگھ سے کہاکہ پنجاب میں کسان اپنے بہت سے مطالبات کے لیے امرن انشن پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ وزیر اعظم نریندر مودی سے کہئے کہ کسانوں سے بات کریں۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ آتشی نے اپیل کی کہ کسانوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں کسانوں پر گولیاں اور لاٹھیاں برسائی گئیں۔
دوسری جانب کسانوں کے معاملے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال پنجاب میں گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کو لے کر غیر معینہ مدت کے لیے انشن پر بیٹھے کسانوں کی صحت خراب ہونے پرمرکز کی بی جے پی حکومت کو خبردار کیا ہے۔
کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پنجاب میں کسان کئی دنوں سے ہڑتال اور غیر معینہ انشن پر بیٹھے ہیں۔ ان کے مطالبات وہی ہیں جنہیں مرکزی حکومت نے تین سال پہلے مان لیا تھا لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ بی جے پی حکومت اب اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں سے بات بھی نہیں کر رہی ہے۔ کم از کم ان سے بات توکرو۔ وہ ہمارے ہی ملک کے کسان ہیں۔ بی جے پی کو اتنا تکبر کیوں ہے کہ کسی سے بات تک نہیں کرتے؟
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان غیر معینہ مدت کےلئے انشن پر بیٹھے ہیں، بھگوان انہیں سلامت رکھے، لیکن اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار بی جے پی ہوگی۔ ملک بھر کے کسانوں کی معلومات کے لیے میں بتادوں کہ جو تین کالے قانون مرکزی حکومت نے تین برس قبل کسانوں کی تحریک کی وجہ سے واپس لئے تھے، ان کو ”پالیسی“کہہ کرکر پچھلے دروازے سے دوبارہ نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔مرکز نے اس پالیسی کی کاپی تمام ریاستوں کو بھیجی ہے تاکہ ان کے خیالات جان سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ آج لکھے گئے خط میں شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعلیٰ آتشی کو مشورہ دیا ہے کہ دہلی حکومت کو پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ کرنا چاہیے۔ خط میں چوہان نے دہلی حکومت سے کسانوں کی بہبود کے لیے چلائی جارہی مرکزی اسکیموں کو نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کسانوں کے تئیں انتہائی لاتعلق اور بے حس ہے۔ خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کیجریوال اور آتشی نے دہلی کے کسانوں کے مفاد میں کبھی بھی مناسب فیصلے نہیں لیے۔ کیجریوال نے ہمیشہ انتخابات سے پہلے بڑے بڑے اعلانات کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔ حکومت میں آتے ہی صرف اپنا رونا رویا ہے۔ہیں۔ دہلی میں دس سال سے آپ کی حکومت ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد