بل پر بحث حدود کے دائرہ میں ہونی چاہیے: وزیر پارلیمانی امور
نئی دہلی، 3 دسمبر (ہ س)۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو ایک بل پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر گورو گوگوئی کے تبصروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بل پر بحث کی کچھ حد ہونی چاہیے۔ آپ بحث کے دوران وزیر اعظم پر حملہ نہیں کر سکتے۔ بینکنگ لاز
ب


نئی دہلی، 3 دسمبر (ہ س)۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو ایک بل پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر گورو گوگوئی کے تبصروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بل پر بحث کی کچھ حد ہونی چاہیے۔ آپ بحث کے دوران وزیر اعظم پر حملہ نہیں کر سکتے۔

بینکنگ لاز (ترمیمی) بل 2024 پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے وزیر اعظم مودی کو صنعت کار گوتم اڈانی سے جوڑنے والے تبصرے کیے تھے۔ اس پر حکمران جماعت کی جانب سے احتجاج درج کروایا گیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کانگریس لیڈر تین میعاد سے رکن رہے ہیں اور انہیں بحث کی سطح کو کم نہیں کرنا چاہئے۔ ہم اپوزیشن لیڈروں کا احترام کرتے ہیں اور اپوزیشن کو بھی عزت کرنی چاہیے۔

اس دوران بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے نے آرڈر پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کے رول نمبر 94 کے تحت کوئی بھی اس پر بحث کے دوران بل کے حق میں یا اس کے خلاف اپنی رائے پیش کر سکتا ہے لیکن منطقی بحث سے ہٹ کر کوئی عمومی تبصرہ نہیں ہونا چاہیے۔

پریذائیڈنگ آفیسر کرشنا پرساد ٹینیٹی نے بھی اسے دوبارہ پڑھا اور کانگریس لیڈر سے موضوع پر مبنی بحث کے لیے کہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande