نئی دہلی، 04 دسمبر (ہ س)۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیےگریپ (گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) کا چوتھا مرحلہ قومی دارالحکومت کے علاقے میں نافذ ہے۔ آج صبح قومی راجدھانی خطہ کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے کچھ راحت ملی۔ قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا گیٹ علاقے میں صبح 7 بجے 169 درج کیا گیا۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.05 ڈگری سیلسیس رہا۔
سنٹرل پولو¿یوشن کنٹرول بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 7 بجے انڈیا گیٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 169 (درمیانی زمرہ میں)، آنند وہار میں 250 (خراب زمرہ)، علی پور میں 198 (درمیانی زمرہ)، آیا نگر میں 164 (درمیانی زمرہ) ، چاندنی چوک میں187 (درمیانی زمرہ)، دوارکا سیکٹر-8 میں248 (خراب زمرہ)،آئی ٹی او میں 169 (درمیانی زمرہ) غازی آباد کے اندرا پورم میں 125 (درمیانی زمرہ)، وسندھرا میں 114 (درمیانی زمرہ) اور نوئیڈا کے سیکٹر-62 میں 158 (درمیانی زمرہ ) ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد